28 اپریل 2013 - 19:30
اردن میں امریکی پرچم نذرآتش

سینکڑوں اردنیوں نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرین نے امریکی جھنڈے کو بھی نذرآتش کیا۔

ابنا: اردن میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف اردنی جوانوں نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد امام حسین﴿ع﴾ کے سامنے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین امریکہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین نے اردن میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم حکومت شام کے حامی ہیں اور شام میں حملے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ یادرہے کہ اردنی مظاہرین نے امریکی جھنڈا بھی نذرآتش کیا۔

.....

/169